آج بھارت پورے خطے میں کہیں نظر نہیں آ رہا، خالد مقبول صدیقی
کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد آج بھارت پورے خطے میں کہیں نظر نہیں آ رہا۔
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تھی، ہماری مسلح افواج نے جرات کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں تماشہ بن گیا، جبکہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھی کامیابیاں مل رہی ہیں، آج پاکستان خطے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔