کوہاٹ میں شہری نے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سکیورٹی ذرائع

کوہاٹ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل پر پیش آیا جہاں جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص خارجی دہشت گرد کھیتوں کے راستےآگے بڑھ رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا  تھا کہ اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید جب کہ حملہ آور خوارجی ہلاک ہوگیا، خارجی دہشت گرد کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا۔

دوسری جانب  ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا، شہید لیاقت پاکستان ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں