ایران کے ساتھ ڈیل امریکی شرائط پر ہوگی: امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل امریکی شرائط پر ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایوان نمائندگی کی کمیٹی میں کہا ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، جنگ بندی تاحال نافذ العمل ہے، ہم جنگ جیت چکے ہیں، ایرانیوں کو ہماری جیت کا یقین ہے اسی لئے مذاکرات پر آمادہ ہوئے۔

پینٹاگون کے فنانس چیف جیولز ہرسٹ نے بتایا ایران کیخلاف جنگ پر اب تک 29 ارب ڈالرز کا خرچہ ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی آپریشنز کے اخراجات ایک ماہ پہلے بتائی گئی رقم سے 4 ارب ڈالر زیادہ ہیں، کمیٹی میں جنگ مخالف خاتون نے احتجاج کیا، جسے شور شرابے پر باہر نکال دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں