پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں آسٹریلین ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کےتعلقات باہمی احترام، جمہوری اقدار اورعوامی روابط پرمبنی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کےساتھ اپنے پارلیمانی سفارتی تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے، آسٹریلوی افسران 1907 سے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔
چیف سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان پارلیمانی سفارت کومزید فروغ دیا جائے گا، پاکستان ،آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعاون کےفروغ میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تجارت، زراعت، ماحولیات اور انسدادِ دہشت گردی میں پاک آسٹریلیا تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے، کرکٹ دونوں ممالک کےعوام کو قریب لانے کا موثرذریعہ ہے۔