ننکانہ صاحب: گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) معمولی رنجش پر خون سفید ہوگئے، ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ بڑا گھر کے علاقہ 10 چک میں پیش آیا، گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سر میں فائر مار دیا۔

ملزم کے بڑے بھائی کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جو ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں