امریکہ نے حزب اللہ سے منسلک 9 افراد پر پابندیاں لگا دیں

بیروت: (دنیا نیوز) امریکہ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے منسلک 9 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت میں دراندازی اور دیرپا امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، حزب اللہ ارکان پارلیمنٹ سمیت سیاسی نمائندوں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں