عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی مستحکم

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 886 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8 ہزار 34 روپے پر برقرار رہی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہوکر4 ہزار 508 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں