علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے پاکستانی ایکسپورٹرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف کرا دیا ہے۔
اس نئے اور جدید نظام کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان کو ایک خودکار ڈیجیٹل ورک فورس فراہم کی جائے گی جو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے اختتام تک مؤثر انداز میں انجام دے سکے گی۔
جوں جوں پاکستان کی برآمدی مارکیٹ ترقی اور تبدیلی کے مراحل سے گزر رہی ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال عالمی سطح پر ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، ایکو ورک ایک بروقت اور مؤثر حل کے طور پر سامنے آیا ہے جسے خاص طور پر اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف گلوبل سیلز پراڈکٹس اینڈ سروسز سروسز ایتھن وانگ نے اے آئی ایکو ورک کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایکو ورک عام روایتی ٹولز سے مختلف ایک فعال اور خود مختار ڈیجیٹل ورک فورس ہے، جو کاروباری مواقع تلاش کرنے، روزمرہ امور چلانے اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سافٹ ویئر نہیں بلکہ ایس ایم ایز کے لیے مکمل ایجنٹک بزنس ٹیم ہے، جو مارکیٹ ریسرچ، تخلیقی مواد کی تیاری، کسٹمر انگیجمنٹ اور اسٹور مانیٹرنگ جیسے امور سرانجام دیتی ہے۔
ایتھن وانگ کے مطابق اس نظام کے ذریعے پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈی میں اپنی رسائی مزید بڑھا سکیں گے۔