آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، اساتذہ کی شرکت

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈر شپ 2026ء ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں بھارت میں ہندوتوا سے متاثرہ سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات اور نظریاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم معمول بنتے جا رہے ہیں اور ان واقعات کو حکومتی و عدالتی سرپرستی حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں