ایران سے اچھی ڈیل کریں گے یا انہیں ختم کر دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا انہیں ختم کر دیں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشیروں کے ساتھ تازہ ترین ایران معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اتوار تک ایران سے جنگ کے بارے میں فیصلہ کر سکتا ہوں، ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا انہیں ختم کر دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قریب پہنچ گئے ہیں، تاہم انہوں نے معاہدے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ہر روز بات چیت کا عمل بہتر سے بہتر ہو رہا ہے، حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں