خلیج عمان میں خطرے کی سطح کم ہوگئی، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خلیج عمان میں خطرے کی سطح کو انتہائی خطرناک سے کم کر کے شدید قرار دے دیا ہے، تاہم بحری موجودگی اور دیگر سرگرمیاں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں۔

برطانوی ادارے کی تازہ ایڈوائزری کے مطابق آبنائے ہرمز میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی خطرناک برقرار ہے، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کسی قسم کے سکیورٹی سے متعلق واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز صرف 3 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا، جبکہ منگل کو 7 جہاز گزرے، جنگ سے قبل روزانہ 138 جہاز اس راستے سے گزرتے تھے۔

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس بحری راستے میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کے خطرات اور سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز میں مداخلت کے خدشات بدستور برقرار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں