فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ، ورلڈ نمبر ون یانک سنر ایونٹ سے باہر
پیرس: (ویب ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا جہاں ورلڈ نمبر ون اور ٹاپ سیڈ یانک سنر دوسرے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
سنر میچ میں برتری حاصل کرنے کے بعد کریمپس کا شکار ہوئے اور پھر اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے۔
پانچ سیٹس تک جاری رہنے والےمیچ میں ارجنٹائن کےیوہان مینیول سیروندولو کامیاب قرار پائے ہیں، یانک سنر نے ابتدائی 2 سیٹس 6-3 ،6-2 سے اپنے نام کیے تھے۔
تیسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک کو 1-5 کی برتری حاصل تھی جب میڈیکل سپورٹ طلب کی۔
کریمپس کے بعد یانک سنر کو سیٹ میں مسلسل 6 گیمز میں شکست ہوئی، آخری 2 سیٹس میں ٹاپ سیڈ پلیئِر کو 1-6 ، 1-6 کے سکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔