کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس منسوخ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر منسوخ کی گئی ہے، ٹرین سروس عید کے پہلے روز سے معطل ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب سے واپس کردیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کراچی کے لیے بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں