حویلی کہوٹہ: رکشہ حادثہ میں زخمی مزید 2 نوجوان چل بسے، تعداد 7 ہوگئی

حویلی کہوٹہ: (دنیا نیوز) کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں آبشار کی سیر سے واپسی پر رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں سوار 7 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان آبشار کی سیر کے بعد واپس آ رہے تھے، کہ رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑا، جاں بحق ہونے والے نوجوان آپس میں کزن تھے۔

دوسری جانب حب کے علاقے وندر میں موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمی ہونے والوں کو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جن کی شناخت تا حال نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں