پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 22 روپے کمی کا معاملہ، پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

صدر ایسوسی ایشن حاجی شیر علی چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے عید کے تیسرے دن بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔

حاجی شیر علی چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ مل کر ہم بھی عوام کو ریلیف دیں گے، آج رات بارہ بجے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں