پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
پنجاب حکومت کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ 8 جون بروز پیر کو پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 8 جون پیر شام 4 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو بجٹ اجلاس کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔