راولپنڈی میں سٹریٹ لائٹ کی خرابی موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی، 3 زخمی

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سٹریٹ لائٹ کی خرابی موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ چک بیلی روڈ پر روات کے قریب پیش آیا جہاں چار موٹر سائیکل پر سوار پل سے نیچے گر گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لائٹ خراب ہونے کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو پل نظر نہ آیا، حادثے میں ایک لڑکا موقع پر ہی دم  توڑ گیا جب کہ تین زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق لڑکے اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں