امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزرائے خارجہ نے خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے امن و استحکام کے لیے پاکستان ثالثی کی کوششوں کو سراہا، فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 29, 2026
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون مذید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، پاک امریکہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی چین میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بی ٹو بی تاریخی معاہدے ہوئے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔