میٹا کا اپنے ملازمین کی مانیٹرنگ کیلئے کمپیوٹر میں نگران سافٹ ویئر انسٹال، وجہ بھی بتا دی

کیلی فورنیا :(دنیا نیوز) میٹا نے اپنے ملازمین کے کمپیوٹرز پر ایک خصوصی نگران سافٹ ویئرانسٹال کیا ہے جسے کمپنی کی اندرونی دستاویزات میں ایک مخصوص پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ عام عوام کے استعمال کے لیے نہیں بلکہ صرف کمپنی کے اپنے عملے کے لیے تیار کردہ ایک تکنیکی ٹول ہے۔

یہ سافٹ ویئر ملازمین کے کمپیوٹر پر خاموشی سے پس منظر میں چلتا رہتا ہے اور ان کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی کو ریکارڈ کرتا ہے۔
جیسے وہ ماؤس کو کہاں لے جارہے ہیں، کہاں کلک کررہے ہیں، کون سا مواد کاپی کررہے ہیں اور دفتری ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس کو کس طرح استعمال کررہے ہیں۔

اس کا بنیادی مقصد ملازمین پر نظر رکھنا نہیں، بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ انسان کمپیوٹر پر روزمرہ کے دفتری کام کس طرح انجام دیتے ہیں۔

میٹا اس ریکارڈ شدہ ڈیٹا کی مدد سے اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینا چاہتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے خودکار ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنائے جاسکیں جو انسانوں کی طرح کمپیوٹر پر مختلف کام خود بخود کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں