ایم کیو ایم نے بجٹ تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم نے بجٹ تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دیں۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے جائیں، گرین لائن منصوبے کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ نہ ڈالا جائے، 18 لاکھ سالانہ آمدن تک ٹیکس استثنیٰ دیا جائے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 25 فیصد اضافہ ہو، صحافی کے سوال پر امین الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا، اٹھائیسویں آئینی ترمیم پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔

امید ہے پیپلز پارٹی بھی جلد حمایت کرے گی، اٹھائیسویں ترمیم آئے گی اور پاس بھی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں