ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعظم نے تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کرے گی۔

کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری قانون شامل ہیں، کمیٹی 45 روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں