امریکہ نے ایران سے منسلک 12 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کی ایران کے خلاف معاشی جنگ تاحال برقرار ہے جس کے تحت واشنگٹن نے تہران سے منسلک 12 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مارشل آئی لینڈز، یو اے ای اور چین میں قائم ایرانی کمپنیوں کو امریکی کارروائی کا سامنا، 6 ایل پی جی ٹینکرز بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ گئے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے ایل پی جی نیٹ ورک پر لاکھوں بیرل تیل سمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے ایرانی توانائی کی ترسیل چھپانے کی کوشش کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاناما کے جھنڈے والے 4 ٹینکرز سمیت متعدد بحری جہازوں پر کارروائی کی گئی، امریکہ نے ایران کے شیڈو فلیٹ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید برآں امریکہ کی جانب سے ایرانی ایکسچینج ہاؤس اور قیادت پر اربوں ڈالر کی ٹرانزیکشنز کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں