سلووینیا میں فلسطینی پرچم ہٹانے پر صدر اور وزیراعظم میں شدید اختلاف

لیوبلیانا: (دنیا نیوز) سلووینیا میں فلسطینی پرچم ہٹانے پر صدر اور وزیراعظم میں شدید اختلاف پیدا ہوگیا۔

وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد دارالحکومت لیوبلیانا میں مرکزی حکومتی عمارت سے فلسطینی پرچم ہٹا دیا تھا۔اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے صدر موسار نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اب بھی امن اور وقار کے ساتھ زندگی نہیں گزار رہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

صدر نے اعلان کیا کہ وہ ایک ہفتے تک فلسطینی پرچم صدارتی محل کے باہر لہراتی رہیں گی، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پرچم ان کی مدتِ صدارت تک عمارت کے اندر ایک علامت کے طور پر موجود رہے گا۔

صدر کے مطابق یہ اقدام انسانی وقار کے اصول کی یاد دہانی ہے جو سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں