ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بھیجے 4 ڈرونز کو مار گرایا: امریکی فوج کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی طرف بھیجے گئے ایران کے چار حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ کچھ دیر قبل پیش آیا، یہ ڈرونز خطے میں بحری ٹریفک کے لئے فوری خطرہ بن گئے تھے۔
سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے ساحلی نگرانی کے ریڈار اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ حملے گوروک اور قشم جزیرے پر کیے گئے۔
امریکی فوج کے مطابق کارروائی ممکنہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے کی گئی۔ امریکی فورسز چوکنا ہیں اور کسی بھی بلاجواز ایرانی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔