قلعہ عبداللہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

قلعہ عبداللہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے آ کر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا، شادی کی تقریب میں منعقدہ میوزک پروگرام کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے، واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں