وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
پشاور: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر مینا خان نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور ہائیکورٹ کی واضح اجازت کے باوجود انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روکا۔
— Meena Khan Afridi (@MeenakhanAfridi) June 7, 2026
مینا خان کا کہنا تھا کہ وہ جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جا رہے تھے، جہاں دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کئے جانے تھے۔
انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک مقام ہے کہ اب ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر مینا خان کو اپنے سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دے رکھی تھی۔