پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ بحر منایا جا رہا ہے
لاہور، (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ بحر منایا جا رہا ہے۔
اس سال اقوام متحدہ کا موضوع ہے ری امیجن Reimagine یعنی سمندر کے ساتھ اپنے رشتے کو نئے انداز سے سمجھنا ہے، زمین کا تقریباً تین چوتھائی حصہ پانی سے گھرا ہوا ہے، سمندر گرمی کو جذب اور فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کم کرکے کرہ ارض کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسانی سرگرمیوں نے سمندروں کو آلودہ کر دیا ہے، ہر سال لاکھوں ٹن کچرا سمندر کی تہہ میں پہنچ رہا ہے جس سے آبی حیات خطرے میں ہیں اور سمندر کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔
ماہر ماحولیات کا مزید کہنا ہے کہ سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی بڑھنے کی اگر یہی رفتار رہی تو آئندہ چند دہائیوں میں سمندر پلاسٹک کے ذخیرے میں بدل جائیں گے۔
سمندری صنعتیں، سیاحت اور ماہی گیری کروڑوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہیں، اسے صرف وسائل کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے، تحفظ کے لئے فوری اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔