ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا کا اظہار تشویش، تحمل کا مطالبہ

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال جاری مذاکرات اور امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، دونوں فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تناؤ میں کمی لانے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جنگ بندی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بحران کے حل کیلئے پائیدار سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے، سفارتی راستہ ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں