پاکستان نے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے آنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، سکھ یاتری پاکستان میں 10 تا 19 جون سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کر سکیں گے۔
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) June 8, 2026
پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے مطابق سالانہ تہوار 10 جون سے 19 جون تک پاکستان میں ہوگا، جس میں سکھ یاتری خصوصی شرکت کریں گے۔