گوجرانوالہ: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم مقابلے میں ہلاک، 2 زخمی گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے و کارروائیوں میں 1 ملزم ہلاک جبکہ 2 زخمی گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ باغبانپورہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، ہلاک ملزم اعجاز 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم بلال کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
دھلے پولیس نے ملزم ثاقب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
سی پی او نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں، پکڑے گئے ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔