خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے ایرانی اور اماراتی حکام کی براہ راست ملاقات
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ شروع ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خطے کی کشیدگی میں کمی کے لئے ایرانی اور اماراتی حکام کی براہ راست ملاقات ہوئی، معاملے سے باخبر افراد کے حوالے سے بلوم برگ نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی حکام نے براہ راست ملاقات کی ہے۔
ایرانی اور اماراتی حکام کے درمیان یہ ملاقات رواں ہفتے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس ہفتے ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے اور اس بات کی عکاس ہے کہ دونوں فریق اب زیادہ پرسکون اور متوازن دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کر رہے ہیں۔
حساس نوعیت کے معاملات پر گفتگو ہونے کے باعث ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔