آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی اصل وجہ امریکا کا متضاد رویہ ہے: ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی اصل وجہ امریکا کا متضاد رویہ ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا نے دوبارہ ایران پر حملے کئے تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل ملے گا، جنگ کی آگ مزید پھیلے گی اور خطے میں عدم تحفظ کی وجہ بنے گی۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں کی دھمکی سے یا تو تیل اور گیس برآمدات سب کے لئے ہوں گی یا کسی کے لئے بھی نہیں ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں