انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک اور دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر اولی رابنسن گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
32 سالہ اولی رابنسن کو جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد دائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر ان کا سکین بھی کرایا گیا۔
اسی انجری کے باعث انہیں سیریز کے دوسرے میچ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
— Test Match Special (@bbctms) June 14, 2026
اولی رابنسن نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز سے فتح دلائی تھی۔
لارڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔
ان کی جگہ نئے کھلاڑی ہینری کروکومب کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بدھ سے دی اوول میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ ٹیم پہلے ہی کپتان بین سٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے جو ایک الگ معاملے کی انکوائری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔