فیصل آباد: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
فیصل آباد: (دنیا نیوز) سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
انچارج لائل پور ٹاؤن صدیق چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ گوڑی ڈفرانہ چوک میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا اور اسکے تین ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کی شناخت عامر گلوتر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم 25 سے زائد ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے اشتہاری کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔