سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سال کا بچہ اسلام آباد سے بازیاب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھاگٹا نوالا سے اغوا ہونے والے ایک سالہ بچے کو وفاقی دارالحکومت سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈکوارٹرز و انڈسٹریل ایریا زون پری گل ترین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو فیض آباد کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

دوسری جانب پری گل ترین  کا مزید کہنا  تھا کہ پولیس ٹیموں نے کامیاب آپریشن کے دوران کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں