مصر کی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی، ہزاروں افراد کا شاندار استقبال
قاہرہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنےکے بعد مصر کی فٹبال ٹیم اپنے ملک پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر اترتے ہی حکام اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہاگیا۔
کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، کھلاڑیوں کے باہر آتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب تصاویر بنوائیں۔
فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بس میں مختلف علاقوں کا سفر کیا، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے سڑکوں پر کھڑے شہری بھی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیے، مداحوں نے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہی محبت کا اظہار کیا۔
شہریوں کی جانب سے فٹبال ٹیم اور مصر کے حق میں نعرے بازی کی گئی، کھلاڑیوں نے بھی ہاتھ ہلا کر شہریوں کے نعروں کا جواب دیا۔