ایران دفاعی صلاحیت مزید بڑھائے گا: نگران وزیر دفاع
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نگران وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد ملک کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور دفاعی بجٹ بڑھانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ ڈرونز کی تعداد تین گنا بڑھا دی گئی۔
نگراں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے دشمن کے کمزور اور حساس مقامات کی درست نشاندہی کر لی ہے اور وہ بخوبی جانتی ہیں کہ کب، کیسے اور کس حد تک دشمن پر دباؤ بڑھانا ہے۔