چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد ہلاک، بچوں سمیت 7 زخمی

چلی: (دنیا نیوز) چلی میں ایک فیسٹیول کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ حادثاتی تھا یا جان بوجھ کر پیش آیا اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...