جوا ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور شوہر اریب کی ضمانت منظور

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...