روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے دارالحکومت روم میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا دور اختتام پذیر ہو گیا، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان دو تجرباتی زونز پر اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج کے انخلا اور ان کی جگہ لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ طے پانے والے فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی کسی تیسرے فریق کے سپرد کی جائے تاکہ معاہدے پر شفاف انداز میں عمل یقینی بنایا جا سکے۔

لبنانی حکام کے مطابق دیگر تجرباتی علاقوں میں بھی اسی طرز پر انتظامات نافذ کرنے کے لیے ٹائم لائن طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ امریکی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے فوجی وفود کے درمیان ایک نئے اجلاس کا بھی امکان ہے، جس میں آئندہ مراحل اور مجوزہ فریم ورک پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...