اقوام متحدہ کے وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، بریفنگ لی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا، جہاں وفد کو جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام، پیشگی انتباہی نظام اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے فلاحی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کی۔ این ڈی ایم اے حکام نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام، قومی وسائل کے مؤثر استعمال اور بروقت ردعمل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اشتراک ناگزیر ہے۔

وفد کو سال 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اقوام متحدہ کے وفد نے پاکستان کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور آفات سے نمٹنے کے جدید نظام کو سراہا، پاکستان کے ساتھ مل کر آفات سے بچاؤ اور مؤثر عملی اقدامات کے لیے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...