بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
مظفر آباد :(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 17 جولائی کو ڈڈیال، 19 جولائی کو کوٹلی، 21 جولائی کو نکیال، 22 جولائی کو میرپور اور 24 جولائی کو مظفرآباد میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دیگر جلسوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments