نجاتِ مہران آپریشن میں بڑی کامیابی، 7 انعام یافتہ سمیت 16 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

لاڑکانہ:(دنیا نیوز) نجاتِ مہران آپریشن کے دوران پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں 7 انعام یافتہ ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 16 ڈاکوؤں نے بھاری اسلحے کے ساتھ قانون کے سامنے سرینڈر کر دیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والا شریف ڈاہانی اور 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا صیفل ڈاہانی بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والے ملزمان گزشتہ 15 برس سے جاری جیہا ڈاہانی تنازعے کے مرکزی کردار تھے، جس کے دوران 25 افراد قتل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتِ حال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تمام سرینڈر کرنے والے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں وہ اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...