ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اٹلانٹا: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹینا نے اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول سکور کیے، جبکہ انگلینڈ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد گول انتھونی گورڈن نے کیا، ارجنٹینا کی طرف سے اینزو فرنانڈیز نے 85ویں منٹ میں گول سکور کیا جبکہ لاٹارو مارٹنیز نے انجری ٹائم میں گول کر ٹیم کو جیت دلائی۔

اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا اب سپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ کیلئے میدان میں اترے گا، جبکہ انگلینڈ کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہوگا۔

ارجنٹینا کی کامیابی پر شائقینِ فٹبال نے بھرپور جشن منایا، جبکہ ٹیم کی منظم حکمتِ عملی، مضبوط دفاع اور بروقت گولز نے اسے ایک اور عالمی اعزاز کے قریب پہنچا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...