سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کا شکار بدقسمتی سے 6 اوورسیز پاکستانی بھی بنے۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments