وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لڑم حملے کے زخمی اہلکاروں کی عیادت
لوئر دیر: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑم حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی، اس موقع پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور آر پی او مالاکنڈ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
محمد سہیل آفریدی نے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments