ایران خطے کے عوام کے لیے ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے، عبدالملک الحوثی

صنعاء: (دنیا نیوز) یمنی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف جنگ کے دوران ایرانی عوام نے جس عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ جارحیت کے جواب میں ایران کی مزاحمت نے خطے کے مظلوم عوام کو نئی امید دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت بدستور غیر متزلزل رہے گی اور یہ حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سعودی عرب کو یمن کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید بڑھانے پر اکسا رہے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ ایران خطے کے عوام کے لیے ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے اور اس کی مزاحمت نے خطے میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...