کھرمنگ میں چراگاہ کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کھرمنگ: (دنیا نیوز) کھرمنگ کے علاقہ اولڈینگ اور ہرغوسل گاؤں کے درمیان چراگاہ کے تنازع پر تصادم ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ کے بعد کمشنر بلتستان اور ڈی آئی جی بلتستان بھی موقع پر پہنچ گئے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں، ملزموں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments