عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

نیویارک: (دنیا نیوز) خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.17 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 82.12 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل (برینٹ) بھی 3.26 ڈالر مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 84.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...