جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج

لندن: (دنیا نیوز) جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رسل سکوائر سے شروع کیا گیا مارچ ڈاؤئنگ سٹریٹ کے سامنے ختم ہوا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

شرکا نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ وہ نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے ایران اور لبنان میں بھی جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کو جنگ سے روکا جائے، اور معصوم فلسطینیوں پر مظالم کے سبب اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...